بابر اعظم ان فٹ ہو کر ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں سب سے بڑا مسئلہ کپتانی کا تھا، اگر شاداب خان فٹ ہوئے تو کپتانی سنبھالیں گے،آج مینیجمنٹ نے شاداب کے فٹ ہونے اور ٹی ٹونٹی سیریز کی کپتانی کرنے کی خبر سنا دی،اگر شاداب خان فٹ نہ ہوتے تو وکٹ کیپر محمد رضوان کپتانی کرتے نظر آتے۔
شاداب خان کو کپتانی کا زیادہ تجربہ نہیں ہے، اس سال وہ اسلام آباد یونائٹڈ کی کپتانی کر چکے ہیں پر ان کی ٹیم پلےآف کے لیےکوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔پاکستان ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو پہلے کپتانی کر چکے ہیں، حفیظ ،شعیب ملک اور عماد وسیم کپتانی کا کافی تجربہ رکھتے ہیں،پر شاید مینیجمنٹ نے ٹی ٹونٹی ولڈکپ سے پہلے سینئر اور جونیئر کی آپس میں ہونے والی انڈرسٹینڈنگ کو سامنے رکھ کریہ فیصلہ کیا ، جو کہ عمدہ فیصلہ ہے۔
شاداب خان اب تک 43 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں ،جن میں 4/14 کی بہترین پرفارمنس کے ساتھ 53 وکٹ حاصل کیں ،جبکہ بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکے اور 8 چوکے لگا چکے ہیں۔
اوپنر کی نئی جوڑی
بابر اعظم اور فخر زمان کی ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سے اوپنیگ کی سلاٹ خالی ہوچکی تھی ، اور کپتانی کے بعد سب سے بڑا سوال یہ تھا کہ اب اوپنرز کون کون ہوں گے ،اس راز سے بھی پردہ آج منیجمنٹ نے اُٹھا دیا ، محمد رضوان اور عبداللہ شفیق اس ٹی ٹونٹی سیریز میں اوپنر کے فرائض سر انجام دیں گے۔
عبداللہ شفیق ڈومیسٹک میں بطور اوپنر کھیلتے آئے ہیں، جبکہ محمد رضوان بھی اوپننگ کے اصول و ضوابط سے واقف ہیں۔محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ کی صلاحیتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں وہ اپنے آپ کو تیزی سے بہتری کی طرف لا رہے ہیں ، انہوں سے اپنی بیٹنگ صلاحیتوں کا نمونہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں دے دیا تھا جب بارش سے متاثرہ میچ میں ٹاپ آڑڈر کی ناکامی کے بعد ٹیل اینڈرز کے ساتھ اننگز کھیلی اور میچ کو ہار سے بچا کر ڈرا کی طرف لے گئے، اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔عبداللہ شفیق ڈومیسٹک میں ہاڑڈہٹر مشہور ہیں ،اننگز کے شروعات میں پاور پلے سے بھرپور فائدہ اٹھانا جانتے ہیں،یقینا یہ جوڑی اپنی ٹیم کو اس مشکل وقت میں مایوس نہیں کرے گی ۔
نیوزی لینڈ اس وقت ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرچکی ہے،اور پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے کی بھرپور تیاریوں میں ہے۔
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ سیریز کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی۔۔۔۔۔یہ بھی پڑھیئے۔
No comments:
If you want to know specific record ,Player comparison etc ,ask in comment.
Follow me for more cricket updates.