کیا بابر اعظم کی غیر موجودگی سیریز کے نتائج پر اثر انداز ہو گی۔۔۔۔؟

 

کیا بابر اعظم کی غیر موجودگی سیریز کے نتائج پر اثر انداز ہو گی۔۔؟

         بابر اعظم دنیا کے چند بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ ٹی ٹونٹی کی سب سے زیادہ ایورج  ان کے رکارڈ میں ہے۔ وہ تین سال تک ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون رہے۔ پاکستان کی بیٹنگ عمومابابر اعظم پر انحصار کر تی ہے۔بابر اعظم  تینوں فارمیٹ کے کپتان بھی ہیں۔
        پریکٹس کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے کی وجہ سے سخت تکلیف میں مبتلا ہوئے، چیک اپ کے بعدڈاکٹر نے بتایا کہ انگوٹھا فریکچر ہو گیا ہے،بارہ دن تک آرام اور احتیاط کرنے سے ٹھیک ہو جائیں گے،اور دوبارہ میدان میں اترنے کے قابل ہوں گے۔
        بابراعظم کی غیر موجودگی میں نائب کپتان شاداب خان یقینی طور پر کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ وہ حال ہی میں اسلام آباد یونائٹدکی کپتانی کر چکے ہیں،اس لحاظ سے وہ ایک کپتان کی ذمہ داریوں سے واقف ہیں۔
        کراچی کنگز کو 2020 کا چیمپین بنانے میں بابراعظم کی بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا ۔پلے آف اور فائنل میں فیفٹی سکور کر کے ٹیم کی بیٹنگ کو سہارا دیا، اُس سے پہلے وہ  سری لنکا کے خلاف بھی 82 رنزکی شاندار اننگر کھیل چکے  تھے۔اسی سال انگلیڈ کے خلاف بھی ففٹی درج کروا چکے ہیں۔
        بابراعظم کی بیٹنگ کی کمی ضرور ہو گی پر محمد حفیظ، حیدرعلی، عبداللہ شفیق اگر  پرفارم کر گئے اوربالرز جلد وکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے تو پاکستان سیریز اپنی نام کر سکتا ہے۔پہلے میچ میں کین ولیمسن اور ٹرینٹ بولٹ کی غیر کا فائدہ ہوسکتا ہے۔  



No comments:

If you want to know specific record ,Player comparison etc ,ask in comment.
Follow me for more cricket updates.

Powered by Blogger.