نیوزی لینڈ کا ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔

 

     پاکستان کے خلاف 18، دسمبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ نے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔   

    کین ولیمسن پہلے پیچ میں شامل نہیں ہو پائیں گے۔ان کی غیر موجودگی میں مائیکل سیٹنر ٹیم کی قیادت کریں گے۔البتہ دوسرے  اور تیسرے میچ کے لیے کین ولیمسن کی خدمات حاصل ہوں گی۔گلین فلپس اور ڈیون  ٹاپ آرڈر میں ہوں گےجو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسری وکٹ کے لئے 181 رنز کی رکارڈ پارٹنر شپ لگا چکے ہیں۔

     ویسٹ انڈیز کے خلاف  ٹیسٹ میچ کے تین دن بعد پاکستان کے خلاف سیریز کا آغاز ہو گا اس وجہ سے کچھ کھلاڑی پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نہیں کھیل پائیں گی ۔ان کھلاڑیوں میں ٹرنٹ بولٹ،ٹم ساؤدھی اور کیل جیمسن شامل ہیں جبکہ کپتان کیم ولیمسن  اپنے کسی ذاتی مسئلے کی وجہ سے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔ان کی غیر موجودگی میں بلئر ٹکنر،مارک چپمن اورڈاگ بریسول ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

 نیوزی لینڈ کا ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے سکواڈ
 مایئکل سیٹنر    
 ٹوڈ اسٹل     
ڈاگ بریسل    
 مارک چپمن    
 ڈون کانوے    
 جیکب ڈفی     
مارٹن گپٹل     
 سکاٹ کگیلیجن    
 گلین فلپس    
( ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر    
بلئر ٹکنر     
 کین ولیمسن    
 ٹرینٹ بولٹ    
            ٹم ساؤدھی      

  پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر چکی ہے ۔    سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹیم میں واپسی جبکہ روہیل نظیر اور ظفر گوہر نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ میچ کھیلیں  گے۔فخر زمان لگاتار ناکام ہونے کی وجہ سے ڈراپ ہو گئے۔

 نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا 18 رکنی سکواڈ

بابر اعظم

 شاداب خان
فہیم اشرف 
حیدرعلی 
حسین طلعت 
افتخار احمد
 عماد وسیم 
خوشدل شاہ
 محمد حفیظ
 محمد حسنین
 محمد موسیٰ خان
 محمد رضوان 
سرفراز احمد
شاہین شاہ آفریدی 
عثمان قادر 

وہاب ریاض

 حارث راؤف

عبداللہ شفیق 

پہلا ٹی ٹونٹی 18 دسمبر، دوسرا 20 دسمبر اور تیسرا اور آخری میچ22 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گا۔



No comments:

If you want to know specific record ,Player comparison etc ,ask in comment.
Follow me for more cricket updates.

Powered by Blogger.