کیا بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس میں کپتان بنانے کا فیصلہ صحیح ہے۔۔۔۔۔۔۔۔؟

  بابراعظم بطور بیٹسمین کسی تعارف کے محتاج نہیں ،اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی        انہوں نے اپنے مستقبل کی جھلک دیکھا دی تھی ۔وہ تینوںفارمیٹس کی رینکنگ میں  ٹاپ 5میں موجود اکلوتے بلے باز ہیں۔حال ہی میں انھیں تینوں فارمیٹس میں کپتانی کا عہدہ دیا گیا۔ بابر کے چاہنے والے اس فیصلے سے خوش ہیں اور ان کی نیک تمنائیں کپتان کےساتھ ہیں۔مگر کیا یہ فیصلہ صحیح ہے؟

کچھ عرصہ پہلے بھی اس طرح کا فیصلہ سامنے آیا تھا جب سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ بطور کپتان اُنہوں نے کامیابی حاصل کی پر اس سے ان کی بیٹنگ اور وکٹ کیپرنگ اس قدر متاثر ہوئی کہ  کپتانی تو دور کی بات وہ پلئنگ الیون میں بھی جگہ بنانے میں ناکام ہو گئے۔

     شعیب ملک کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا تھا،جب 2009ء میں وہ بھی تینوں فارمیٹ کے کپتان بنادیئے گئے پر نتیجہ کیا نکلا انہیں بھی کافی عرصے کے لئے کرکٹ کے میدانوں سے دور رہنا پڑا۔پھر اُن کی واپسی 2015ء میں زمبابوے کے خلاف قزافی سٹیڈیم میں ہوئی۔



بابر اعظم کو کپتانی کا تجربہ زیادہ نہیں ہے۔حال ہی میں انھیں سنٹرل پنجاب کی  کپتانی کا عہدہ دیا گیا۔2019 ء کی قائداعظم ٹرافی میں ان کی ٹیم فاتح رہی جب 2019ء 2020ء کے نیشنل ٹی20 کپ میں ان کی ٹیم اچھا نہ کر پائی۔لیکن اس دوران بابر اعظم بطور بیٹسمین کامیابیاںسمیٹتے رہے ۔ان کی ٹیم کی کارکردگی ان کی بیٹنگ اعداد و شمار کو متاثر نا کر سکی۔

محدود اوورز کی کرکٹ میں بابر اعظم نے چند میچز میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے۔ 9 ٹی20 میں سے 6 میں کامیاب رہے جبکہ ون ڈے کے 3 میں سے 2 میں جیت حاصل کی۔ٹیسٹ میں باراعظم نیوزی لینڈکے خلاف پہلی مرتبہ بطور کپتان میدان میں اُتریں گے۔

کیا آپ کے نزدیک بابر اعظم کے متعلق تینوں فارمیٹک کی کپتانی فیصلہ درست ہے؟کمینٹ کر کے ضرور بتائے۔



No comments:

If you want to know specific record ,Player comparison etc ,ask in comment.
Follow me for more cricket updates.

Powered by Blogger.