پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ما بین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہو رہا ہے۔پاکستانی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے۔
مجموعی کارکردگی
پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میں اب تک 21 بار آمنے سامنے آ چکے ہیں۔جن میں13 میچز پاکستان اور 8 میچز نیوزی لینڈ جیتا۔
پہلے باری کرتے ہوئے پاکستان کا سب سے بڑا ٹوٹل 201 اور سب سے چھوٹا ٹوٹل 105 رہا جبکہ نیوزی لینڈ کا بڑا ٹوٹل 196 اور چھوٹا ٹوٹل 99 رہا۔دوسری اننگز میں باری کرتے ہوے پاکستان کا بڑا ٹوٹل 158 اور چھوٹا 100رہاجبکہ نیوزی لینڈ کا بڑا ٹوٹل 171اور چھوٹا 80 رہا۔
ان دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 6 ٹی ٹونٹی سیریز ہوئیں جن میں پاکستان 3 بار کامیاب رہا اور نیوزی لینڈ2بار اور 1 سیریز ڈرارہی۔
مجموعی کارکردگی میں پاکستان کا پلڑا کسی حدتک بھاری ہے۔
کپتانوں کی کارکردگی
بلے بازوں کی کارکردگی
راس ٹیلر کو اپنے 2000 ٹی ٹونٹی رنز پورے کرنے کےلیے مزید91 رنز کی ضرورت ہے۔
بولرز کی کارکردگی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز میں ٹم ساؤدی 17 وکٹ کے ساتھ پہلے جبکہ شاداب خان اور مائیکل سیٹنر 9،9 وکٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور وہاب ریاض 6 وکٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمیشہ سے ہی بڑے میچزکے لیے تیار رہی اور شاہین بھی مقابلے کے لیے تیار ہیں۔
ما شاءاللہ بہت ہی خوب تبصرہ، ان شاءاللہ شاہیں ہی کامیاب ہوں گے ❤️
ReplyDelete